17 جون 2014 - 08:47
ترقی کے لئے عوامی حمایت ضروری

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی سیاسی ثقافتی اور سماجی لحاظ سے ترقی کرنے کے لئے عوام کی حمایت کی ضرورت ہے۔

ابنا: صدر جناب حسن روحانی نے آج مغربی صوبے لرستان میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب میں ملک کی ضرورتوں کی ترجیحی درجہ بندی کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ آج بہت سے ممالک ایران میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ داخلی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے مناسب ماحول اور سہولتیں فراہم کرے۔ صدر جناب حسن روحانی نے علاقے کے حالات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ بعض ملکوں کی جانب سے داعش جیسے دہشتگرد گروہوں کی حمایت قابل مذمت ہے اور مغربی ممالک عالم اسلام سے خوفزدہ تھے اور انہیں یہ معلوم تھا کہ اگر مسلمان متحد ہوجائيں تو مغرب کے مفادات خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ داعش جیسے دہشتگرد گروہوں اور اسلام کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے علاقے میں تفرقہ انگيزی کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغربی ممالک یہ کہتے ہیں کہ وہ تفرقہ اندازی، وحشی پن اور قتل وکشتار کو پسند نہیں کرتے تو سراسر جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات سے ایک طرف عالم اسلام پسماندہ ہوجائے گا اور دوسری طرف سے مسلمان ان کے محتاج ہوجائيں گے.

.......

/169